خیبر پختونخواہ کیلئے ہم لائے ہیں نیا فیچر کیونکہ ہم ہیں عوام نہ ٹی وی نہ اخبار والوں کے سامنے ماتھا ٹیکنے کی ضروت ہے آپ ہمیں براہ راست کمنٹ کرکے بتا سکتے ہیں
Thursday, May 2, 2019
نوشہرہ میں پی پی پی کے رہنما خان پرویز خان کا مزدور ڈے پر مزدور بھائیوں کیلئے کھانے کا انتظام اور مہنگائ کی بڑھتی ہوئ رجحان پر خصوصی روشنی ڈالی
Tuesday, April 9, 2019
پشاور کے پی کے میں سلیم جیسا محنتی اور ہونہار ظالم علم پاکستان کے اہم سرمائیہ ہوتے ہیں ان کی حوصلہ افزائ اور مدد کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے
طالب علم سلیم خان کو اس امتیازی پوزیشن پر یونیورسٹی نے سالانہ کانووکیشن میں گولڈ میڈل کے لیے نامزد کر دیا، سلیم خان نے میٹرک میں ایسے حالات میں تعلیم حاصل کی ہے کہ ان کے پاس کتابیں خریدنے کے لیے پیسے نہیں تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ اسکول سے واپس آ کر کباڑ اکٹھا کرتے اور اسے بیچ کر کتابیں خریدتے، سلیم خان نے میٹرک میں بھی ٹاپ کیا تھا، سلیم خان کے والد بے روزگار ہیں جبکہ والدہ لوگوں کے گھروں میں جا کر کپڑے دھوتی تھیں ،
سلیم خان کے بھائی کامران نے ساتویں جماعت تک اول پوزیشن لی تھی ، بعد میں اس (کامران) نے نیا یونیفارم نہ ملنے کی وجہ سے خود کشی کر لی تھی ۔ گوکہ سلیم خان بھائی کے مقابلے میں زیادہ ہمت دکھاگیا اور کسمپرسی کی حالت میں بھی ہمت نہ ہارتے ہوئے تعلیم حاصل کی ۔
مگر اب اس کا کہنا ہے کہ کہ ماسٹر کے بعد ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے کے لیے میرے پاس پیسے نہیں ہیں ، حکومت اگر مجھے اسکالر شپ پر ایم فل میں ایڈمیشن دلوا دے تو میں اپنا تعلیمی سفر آگے بڑھا سکتا ہوں۔
ادھر سلیم خان کے ٹیچر پروفیسر عرفان اللہ نے کہا کہ سلیم باصلاحیت، محنتی اور اچھے اخلاق کا طالب علم ہے، بہت غریب ہے لیکن علم کے لحاظ سے کلاس میں سب سے مالدار ہیں
اس نے غربت کو بھلا کر اپنے مشن پر دن رات ایک کیا، گولڈ میڈل حاصل کرنے کا اپنا خواب پورا کیا، پروفیسر عرفان اللہ کا کہنا تھا کہ ارادے پختہ ہوں تو منزل ضرور ملتی ہے،
اس لیے حکومت تعلیم کے حوالے سے سلیم خان مدد ضرور کریں
Thursday, April 4, 2019
نو شہرہ سے تازہ ترین خبرنامہ
نوشہرہ :۔ تھانہ پبی پولیس کی کامیاب کاروائی اغواء شدہ دوشیزہ بحفاظت بازیاب،ملزمان گرفتار،۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق :۔ 4 دن پہلے شاہ جہان ولد افسرجہان ساکن چوکی ممریز نے پبی پولیس کو رپوٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میری بہن گھر خود میں موجود تھی مجھے کہ اطلاع ملی کہ ہمشیرہ مسماۃ (ث)کو ہمارے رشتہ دار امتیاز ولد مشتری اپنے کچھ ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی اغواء کرکے لے گئے ہیں۔ اغوائیگی کے اس واردات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R) منصور امان نے DSPپبی کمال حسین کی سربراہی میں SHOپبی ارشاد خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر مغویہ کی فوری بازیابی کا ٹاسک سونپ دیا۔پولیس ٹیم نے اپنی صلاحیتوں کو پوری طرح بروئے کار لاتے ہوئے گزشتہ شب ملزمان تک رسائی حاصل کی۔سفید ڈھیری پشاور کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے امتیاز کو اُسکے ساتھیوں بلال ولد خان زمان اور غلام حیدر ولد فضل وہاب کو گرفتار کرکے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔عدالت میں پیش کرنے کے بعد مغویہ کو اپنے بھائی کے حوالے کر دیا گیا۔
Monday, March 25, 2019
ڈج پی او صوابی نے منشیات کے خلاف سرگرمیا تیز کردیں
صوابی ۔ایس ایچ او نورالامین خان آئس کے خلاف لیزان کمیٹی ممبران و تاجر برادران کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کا انعقاد ۔
صوابی ۔آئس کی تدارک اور نئی نسل تباہی سے بچانے اور دیگر قتل واردات کی کمی لانے کے لیے منشیات کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون دہانی کرانے پر زور ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے آئس جیسے لعنتی نشہ اور چیز کے خلاف کاروائی کرنے کا سخت احکامات جاری کیا ہے ۔اس سلسلے میں ضلع بھر پولیس کا آئس کے خلاف بھر پور مہم جاری ہیں۔
سرکل صوابی میں ڈی ایس پی خالد خان کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی نورالامین خان نے پبلک لیزان کمیٹی ممبران،تاجر برادرز اور دیگر سماجی اشخاص کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں آئس کے خلاف اور انکے کارندوں کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کرانی پر زور دیا ۔اس موقع پر ڈی ایس بی انچارج عامر علی بھی موجود تھا ۔ایس ایچ او صوابی نے آئس کے نقصانات بیان کرتے ہوئے انکی تدارک پر فوکس ڈالی ۔اس موقع پر موجود اشخاص نے اس بات پر متفق ہوکر ہر ممکنہ طور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔
Friday, March 22, 2019
مردان سے تازہ ترین خبرنامہ
مردان عوام الناس کو ان کی دہلیز پر مہیہ کی جانے والی ریسکیو 1122 سروس میں نئی جدت پیدا کرنے کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈائریکٹر آپریشنزحسن داد نے مردان کے ضلعی ریسکیو 1122 آفس اور کنٹرول روم کا دورہ کیا.ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ارشد اقبال نے تحصیل رستم اور کاٹلنگ کے ریسکیو 1122 سٹیشنز کیلئے زمین کی فراہمی کے ہوالے سے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ تحصیل رستم اور کاٹلنگ میں ریسکیو 1122 کے سٹیشنز بنانے کیلئے لی گئی زمین پر عنقریب تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا جائے گا.مردان کے ترجمان بلال جلال کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز حسن داد نے مردان میں جاری تمام آپریشنل سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور تمام سٹیشنز کی آپس میں اور کنٹرول روم کیساتھ کمیونیکیشن بہتر بنانے کیلئے ٹاورز لگانے کے احکامات جاری کئے.ریسکیو جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122کسی بھی ناگہانی صورتحال میں عوام کو ان کی دہلیزپرمدد فراہم کرتے ہیں اسلئے عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے تمام ریسکیو اہلکارایمانداری، تندہی اور محنت سے اپنی پیشہ ورانہ امور سرانجام دیں

