Friday, March 22, 2019

مردان سے تازہ ترین خبرنامہ

مردان عوام الناس کو ان کی دہلیز پر مہیہ کی جانے والی ریسکیو 1122 سروس میں نئی جدت پیدا کرنے کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈائریکٹر آپریشنزحسن داد نے مردان کے ضلعی ریسکیو 1122 آفس اور کنٹرول روم کا دورہ کیا.ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ارشد اقبال نے تحصیل رستم اور کاٹلنگ کے ریسکیو 1122 سٹیشنز کیلئے زمین کی فراہمی کے ہوالے سے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ تحصیل رستم اور کاٹلنگ میں ریسکیو 1122 کے سٹیشنز بنانے کیلئے لی گئی زمین پر عنقریب تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا جائے گا.مردان کے ترجمان بلال جلال کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز حسن داد نے مردان میں جاری تمام آپریشنل سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور تمام سٹیشنز کی آپس میں اور کنٹرول روم کیساتھ کمیونیکیشن بہتر بنانے کیلئے ٹاورز لگانے کے احکامات جاری کئے.ریسکیو جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122کسی بھی ناگہانی صورتحال میں عوام کو ان کی دہلیزپرمدد فراہم کرتے ہیں اسلئے عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے تمام ریسکیو اہلکارایمانداری، تندہی اور محنت سے اپنی پیشہ ورانہ امور سرانجام دیں

No comments:

Post a Comment