Thursday, May 2, 2019

نوشہرہ میں پی پی پی کے رہنما خان پرویز خان کا مزدور ڈے پر مزدور بھائیوں کیلئے کھانے کا انتظام اور مہنگائ کی بڑھتی ہوئ رجحان پر خصوصی روشنی ڈالی

نو شہرہ پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماء خان پرویز خان نے مزدور ڈے پر ایک بہت بڑی ریلی کا اہتمام کیا۔ اپنے رہائش گاہ پر ایک ریسٹورنٹ  کو بک کیا اور ہزاروں مزدوروں کو  ایک ولیمے کے طرز کا اعلی کھانا کھلایا۔ پنڈال میں آمد پر دل کھول کر چاہنے والوں اور کارکنوں نے خان بابا پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔خان بابا نے مزدوروں سے خطاب کیا ۔خان پرویز خان نے میڈیا کانفرنس کی دل کھول سوال کرنے والے صحافیوں  کو جوابات دئے ۔اور پیپلز پارٹی  کی مزدور پالیسی اور بے روزگاروں کو روزگار کی فراہمی کے اپنے وژن کو میڈیا کے سامنے پیش کیا ۔ مہنگائ پر بات کرتے ہوئے کہا خان پرویز خان  نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 500فیصد مہنگائ کا طوفان لاکھڑا کر دیا ہے اور کہا کہ حکومت وقت پورا کرنے والی نہی ہے ۔یہ عوام کے ووٹوں سے منتخب حکومت نہی ہے بلکہ لائ گئ  حکومت ہے۔ جلد عوام کو مہنگائ لانے والی حکمرانوں سے چھٹکارا دلائیں گے ۔خان پرویز خان کی قیادت میں مزدور ڈے کی مناسبت سے  سب سے بڑی ریلی نوشہرہ خان پرویز خان کی ریائش گاہ وتڑ سے روانہ ہوئ۔ 300 سے زائد گاڑیوں میں  مزدور کارکنان  خان پرویز خان کی قیادت میں نوشہرہ سے براستہ رسالپور  پشاور موٹر وے کے راستے پشاور میں پیپلز پارٹی کےصوبائ  صدر ہمایون خان کی قیادت میں منعقدہ جلسے میں پہنچے تو پیپلز پارٹی کے جلسے کو خان پرویز خان کی ریلی نے چار چاند لگا دئے۔خان پرویز خان پیپلز پارٹی کے لئے ایک ایسا  ووٹوں کا بڑا اثاثہ ثا بت ہوئے ہیں جب پیپلز پارٹی ملک بھر میں اور خصوصا"خیبر پختون خواہ میں پی پی پی کے کارکنان سابق دور میں اپنے وزیروں مشیروں ایم پی ایز کی لوٹ مار اور کارکنوں کو لفٹ نہ دینے کے باعث پی پی پی کو الوداع کہہ کر PTI میں چلے گئےتھے ۔ایسے وقت میں خان پرویز خان نے 55 ہزار ووٹ بینک کو ساتھ لاکر  پیپلز پارٹی کی کارکنوں کےپارٹی سے جانےکے باعث سوراخ زدہ  ڈوبتی کشتی کو منزل کی طرف پہنچا دیا۔اور نوشہرہ میں پرویز خٹک کی 4 عشروں پر  محیط سیاست کو کھڈے لائن لگا دیا ہے۔پرویز خٹک کا تمام گھرانہ وزارتوں بلریاتی نظامتوں پارٹی عہدوں سے مسلح جھتہ ہے لیکن عرب شہزادوں کی طرح اپنے موبائل فون کارکنوں کے مسائل سننے  سےبند رکھتے ہیں۔اور شام 5 بجے اسلااباد سے نوشہرہ پہنچتے ہیں ۔جب کہ پیپلز پارٹی کے رانماء خان پرویز خان  صبح 7 بجے گھر سے نکل کر نوشہرہ کے جی ٹی روڈ کے مختلف ہوٹلز میں جاکر بیٹھ جاتے ہیں کارکنان عوام۔جوق درجوق اتے ہیں خان پرویز خان کے پاس پہلے ناشتہ اور کھانا تناول فرماتے ہیں۔پھر خان پرویز خان سے ملاقاتیں کرکے اپنےمسائل حل کراتے ہیں پرویز خٹک کا پہلے ایسیے مد مقابل سیاست دانوں سے واسطہ تھا کہ وہ الیکشن ہارنے کے بعد 5 سال بعد الیکشن میں عوام سے رابطہ کرتے تھے لیکن خان پرویز خان نے سیاست کو نیا رنگ ڈھنگ دےدیا عام انتخابات میں اسٹبلیشمنٹ کے باعث جیتی ہوئ این اے 25 کی نشت ہارنے کے باوجود عوام سے رابطہ نہ صرف منقطع نہی کیا ۔ بلکہ عوامی  رابطہ مہم میں ایسی تیزی لائے کہ نوشہرہ کی سیاست کی کایا ہی ہلٹ دی نوشہرہ ڈسٹرکٹ بار ایسو یسشن کے الیکشن میں اپنا آثر ورسوخ استعمال کرکے پیپلز لائرز فورم کو جتوادیا ۔اپنے بیٹوں ملک جمشید علی ملک شجات خان کو بھی سیاست میں لائیں  جو اپنے بابا کو لاجسٹک اور عوامی غمی و     خو شی کی تقریبات میں شرکت کرکے سپورٹ دےکر عوامی حمایت عوام کے نزدیک رہ کر عوام کی حمایت حاصل کر رہے ہیں۔ آنے والے سیاست کے اکھاڑے میں   قریب  انے والے بلدیاتی الیکشن اور آئندہ کے  عام انتخابات میں خان پرویز خان کی سیاست پرویزخٹک کی سیاست کو چت کرنے کی پوزیشن میں ہے  ۔